शुक्रवार, अक्तूबर 18 2024 | 08:29:55 PM
Breaking News
Home / Choose Language / اردو / بھارت اور بھوٹان ہائیڈرو پاور تعاون کو مضبوط کریں گے: بھوٹان کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل کی مرکزی وزیر جناب منوہر لال سے ملاقات

بھارت اور بھوٹان ہائیڈرو پاور تعاون کو مضبوط کریں گے: بھوٹان کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل کی مرکزی وزیر جناب منوہر لال سے ملاقات

Follow us on:

یر برائے توانائی اور قدرتی وسائل، عالی جناب  لیونپو گیم چھرنگ، نے آج نئی دہلی میں بھارت کے مرکزی وزیر برائے بجلی اور ہاؤسنگ و شہری امور، جناب منوہر لال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو پاور کے شعبے میں دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ دی گئی۔

بات چیت کے اہم نکات میں درجہ ذیل  شامل تھے:

پونا-1 ہائیڈرو الیکٹرک پاور (ایچ ای پی ) پروجیکٹ: دونوں فریقین نے اس منصوبے سے توانائی کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پونا-2 ٹیرف کی حتمی شکل دینا

مستقبل میں تعاون: دونوں رہنماؤں نے توانائی کی پیداوار میں مستقبل میں تعاون کے لیے ممکنہ راستے تلاش کیے ہیں۔

جناب منوہر لال نے بھوٹان کے ساتھ ہائیڈرو پاور کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے عزم کی دوبارہ توثیق کی، اور یہ

 بات بھی کہی کہ “زیادہ بجلی کا مطلب زیادہ خوشی ہے۔”انہوں نے اس اہم تعاون کے شعبے میں بھوٹان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا، اور ان منصوبوں کی اسٹریٹجک اور باہمی فائدے کی نوعیت کو اجاگر کیا۔

بھارت اور بھوٹان ہائیڈرو پاور کے شعبے میں ایک مضبوط شراکت داری رکھتے ہیں، جس میں کئی اہم منصوبے بھوٹان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور بھارت کو تجدیدی توانائی فراہم کر رہے ہیں۔

یہ ملاقات دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور پائیدار توانائی تعاون کے ذریعے علاقائی توانائی کی سلامتی کو بڑھانے کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

मित्रों,
मातृभूमि समाचार का उद्देश्य मीडिया जगत का ऐसा उपकरण बनाना है, जिसके माध्यम से हम व्यवसायिक मीडिया जगत और पत्रकारिता के सिद्धांतों में समन्वय स्थापित कर सकें। इस उद्देश्य की पूर्ति के लिए हमें आपका सहयोग चाहिए है। कृपया इस हेतु हमें दान देकर सहयोग प्रदान करने की कृपा करें। हमें दान करने के लिए निम्न लिंक पर क्लिक करें -- Click Here


* 1 माह के लिए Rs 1000.00 / 1 वर्ष के लिए Rs 10,000.00

Contact us