सोमवार, दिसंबर 23 2024 | 08:31:04 AM
Breaking News
Home / अन्य समाचार / وزیر اعظم نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے؛ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے؛ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

Follow us on:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دھولپور، راجستھان میں ہوئے سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرانے میں مصروف ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’راجستھان کے دھولپور میں ہوا حادثہ دل کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس میں معصوم بچوں سمیت جان گنوانے والوں کے سوگوار کنبوں کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ خدا اُنہیں اس دُکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ہی میں تمام مجروحین کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مددکے لیے مصروف عمل ہے: وزیر اعظم‘‘

جناب مودی نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’وزیر اعظم نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدرکی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘

मित्रों,
मातृभूमि समाचार का उद्देश्य मीडिया जगत का ऐसा उपकरण बनाना है, जिसके माध्यम से हम व्यवसायिक मीडिया जगत और पत्रकारिता के सिद्धांतों में समन्वय स्थापित कर सकें। इस उद्देश्य की पूर्ति के लिए हमें आपका सहयोग चाहिए है। कृपया इस हेतु हमें दान देकर सहयोग प्रदान करने की कृपा करें। हमें दान करने के लिए निम्न लिंक पर क्लिक करें -- Click Here


* 1 माह के लिए Rs 1000.00 / 1 वर्ष के लिए Rs 10,000.00

Contact us

Check Also

ઇન્સ્ટિટ્યૂટ ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન ઇન્ડિયન સોસાયટી ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન (આઇએસએએમ)ની 63મી વાર્ષિક પરિષદનું આયોજન કરશે

ઇન્ડિયન સોસાયટી ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન (આઇએસએએમ) 05થી 07 ડિસેમ્બર 2024 દરમિયાન ઇન્સ્ટિટ્યૂટ ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન (આઇએએમ), …