सोमवार, दिसंबर 23 2024 | 05:41:37 AM
Breaking News
Home / अन्य समाचार / ‘کھادی مہوتسو’ کے تحت آئی این اے، دلی ہاٹ میں کھادی کی خصوصی نمائش کا افتتاح

‘کھادی مہوتسو’ کے تحت آئی این اے، دلی ہاٹ میں کھادی کی خصوصی نمائش کا افتتاح

Follow us on:

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر،حکومت ہند، جناب جیتن رام مانجھی نے جمعہ کو آئی این اے دہلی ہاٹ میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار کی موجودگی میں کھادی کی خصوصی نمائش کا افتتاح کیا۔   یہ نمائش تہواروں کے موسم کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ‘ووکل فار لوکل’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ مہم کو فروغ دینے اور کھادی کے کاریگروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ملک گیر ‘کھادی مہوتسو’ کے حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ کے وی آئی سی کے اسٹیٹ آفس، نئی دہلی کے زیر اہتمام یہ خصوصی کھادی نمائش 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں 55 کھادی اداروں کے 157 اسٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ دیہی صنعتوں کی 102 اکائیاں ہیں جو مختلف ریاستوں بشمول دہلی، راجستھان، بہار، تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، بنگال، ہریانہ، اور جموں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس خصوصی نمائش میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی وسیع اقسام  بشمول ساڑیاں، ریڈی میڈ گارمنٹس، دستکاری، جڑی بوٹیوں اور آیورویدک مصنوعات، چمڑے کے ساز و سامان، ہاتھ سے تیار کردہ کاغذ کی مصنوعات، اچار، مصالحے، صابن، شیمپو، شہد، اور دیگر اشیاء سبھی خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ مختلف اسٹالز پر نمائش میں حصہ لینے والے کاریگر اور فنکار کھادی اور گاؤں کی صنعت کی اپنی متنوع مصنوعات اور انواع و اقسام کی اشیاء کا براہ راست مظاہرہ بھی کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی، ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے تمام شہریوں سے کھادی اور مقامی مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خریداری کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر، انہوں نے دہلی کے لوگوں سے خصوصی درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن ’ووکل فار لوکل‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ (خود کفیل بھارت) مہم کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تہوار کی خریداری کے لیے کھادی نمائش کا دورہ کریں اور کھادی کی مقامی مصنوعات خریدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کا وسیع مقصد دیہی کاریگروں اور روایتی کاریگروں کی معاشی حالت کو مستحکم کرنا، انہیں بااختیار بنانا اور دیسی دستکاری کے ہندوستان کے متحرک ورثے کا تحفظ کرنا ہے۔ اس نمائش نے ملک کے دستکاروں کو اپنے فن کی نمائش کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بصیرت افروز نقطہ نظر کی پیروی کرتے ہوئے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’’نئے بھارت کے لیے نئی کھادی‘‘ کی حامی کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے اس شعبے نے گزشتہ مالی سال میں 1.55 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کو عبور کیا، جس سے ملک بھر میں کھادی کاریگروں کو براہ راست فائدہ پہنچا۔ حال ہی میں، 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر، چرخہ (کپڑے بننے والے چرخہ) پر کام کرنے والے لوگوں کی اجرت میں 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا اور لوم پر کام کرنے والوں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جو اس بات کا بین ثبوت ہے۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے مقبول پروگرام ’من کی بات‘ میں شہریوں سے ’میڈ ان انڈیا‘ سامان خریدنے کی اپیل کی تھی اور اس اپیل کے فوراً بعد، گاندھی جینتی پر، دہلی کے باشندوں نے نئی دہلی کے ’کھادی گرام ادیوگ بھون‘ میں ایک ہی دن میں 2 کروڑ 1 لاکھ 37 ہزار روپے کی کھادی مصنوعات خرید کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ زبردست کامیابی ’ووکل فار لوکل‘ اور ’میک ان انڈیا‘ اقدامات کے لیے لوگوں کے عزم کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔

نمائش میں آنے والے افراد کے تجربے میں اضافہ کرنے کے لیے نمائش میں ہندوستان کے مالامال روایتی فنون اور دستکاری کے علاوہ دلکش ثقافتی پروگراموں کے لائیو مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ یہ صرف ایک نمائش نہیں ہے بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دیہی کاریگروں کو معاشی طور پر بااختیار بنا کر اور انہیں اپنی دستکاری کا مظاہرہ کرنے کا موقع مہیا کرکے ہندوستان کی مقامی دستکاری کو محفوظ رکھنے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔

اس تقریب میں ایم ایس ایم ای کی وزارت اور کے وی آئی سی کے تمام افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔

मित्रों,
मातृभूमि समाचार का उद्देश्य मीडिया जगत का ऐसा उपकरण बनाना है, जिसके माध्यम से हम व्यवसायिक मीडिया जगत और पत्रकारिता के सिद्धांतों में समन्वय स्थापित कर सकें। इस उद्देश्य की पूर्ति के लिए हमें आपका सहयोग चाहिए है। कृपया इस हेतु हमें दान देकर सहयोग प्रदान करने की कृपा करें। हमें दान करने के लिए निम्न लिंक पर क्लिक करें -- Click Here


* 1 माह के लिए Rs 1000.00 / 1 वर्ष के लिए Rs 10,000.00

Contact us

Check Also

ઇન્સ્ટિટ્યૂટ ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન ઇન્ડિયન સોસાયટી ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન (આઇએસએએમ)ની 63મી વાર્ષિક પરિષદનું આયોજન કરશે

ઇન્ડિયન સોસાયટી ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન (આઇએસએએમ) 05થી 07 ડિસેમ્બર 2024 દરમિયાન ઇન્સ્ટિટ્યૂટ ઓફ એરોસ્પેસ મેડિસિન (આઇએએમ), …